سینٹ انتخابات، مسلم لیگ نون نے پارٹی رہنماوں کو تیاریوں کی ہدایت کر دی

Published On 14 January,2021 01:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کی قیادت نے ضمنی الیکشن کے بعد سینٹ انتخابات کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی رہنماوں کو سینٹ انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی۔

لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماوں کو سینٹ انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کا سینٹ انتخابات کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کی اکثریت سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی حامی نکلی۔ اکثریت کی رائے نے سینٹ انتخابات کی مخالفت کرنے والوں کو قائل کر لیا ہے۔

مریم نواز بھی سینٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خوایشمند تھیں، مسلم لیگ ن کا خاص گروپ سینٹ انتخابات کے بائکاٹ کے حق میں تھا۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اکثریت نے پارٹی قیادت کو رائے دی تھی کہ ہمیں کوئی فورم خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اگر پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں حصہ لیتی ہے اور ن لیگ نہیں تو وہ سسٹم سے باہر ہو سکتی ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد سینٹ الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لینے چاہیے۔ استعفوں کا آپشن سینٹ انتخابات کے بعد استعمال کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اکثریت کے رائے غالب آنے پر ن لیگ کی قیادت نے لیگی رہنماؤں کو سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا گرین سگنل دیدیا۔ باقاعدہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔