اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے، قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات سے وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا، عمران خان پنجاب کے صنعتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمر ان خان کو قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے بریف کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریف کریں گے۔ قبضہ مافیا کے خلاف اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں ایکشن میں تیزی لانے کے لئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔
وزیر اعظم پنجاب کے صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ عمران خان کو پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز کو صنعتی اداروں میں اچانک وزٹ سے روک دیا جائے گا۔ مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اداروں کے انسپکٹرز کو بھی صنعنتی اداروں میں جانے سے روک دیا جائے گا۔
عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔ ایگری کلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نئے اقدامات سے وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ عمران خان کی آمد پر وزیراعلی پنجاب ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سردار عثمان بزدار صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔