اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں حوثی عسکریت پسندوں کی جا نب سے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے ایک سرحدی دیہات میں حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی پروجیکٹیل حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو بھی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
پاکستان نے ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ملکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔