اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور ان کی وطن واپسی کے لئے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ آج راتEK-343 پرواز کے ذریعے کوالالمپور سے روانہ ہو جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مسئلہ جلد حل کرنے کے لئے ملائیشیا میں پاکستان کا ہائی کمیشن ملائیشیا کے متعلقہ حکام اور پی آئی اے سے قریبی رابطے میں ہے۔