اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے اپنے دستور کی مکمل پاسداری اور اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے مختلف ٹویٹس میں کہا ہے کہ بہتر عمل کے ذریعے تحقیقات، مقدمات کی کارروائی اوراس سزا کا عمل پاکستان کے قانونی نظام کے فعال ہونے کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانونی نظام بیرونی عناصر یا دبائو کے بغیر آزادی سے کام کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ بھارت کی طرف سے پاسداری کسی کام کیلئے اکسانے کی منصوبہ بندی اسے آگے بڑھانے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے فنڈ فراہم کرنے اوراس پر عمل درآمد کیلئے اپنے تحفظات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کیلئے پہلے ہی نمایاں قابل تردید ثبوت فراہم کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں کی طرف سے جرح کیلئے گواہ بھیجنے کے حوالے سے بھارت کی طرف سے ہچکچاہٹ کے نتیجے میں ممبئی کیس ابھی تک تعطل کا شکار ہے۔