پاکستان نے عدالتی فیصلے پر بھارتی ردعمل مسترد کر دیا

Published On 09 January,2021 10:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے یو این لسٹ میں موجود شخص کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر بھارتی ردعمل مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو پاکستان کے آزادعدالتی نظام پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں۔ بھارت کا پاکستان نے عدالتی نظام کو ایف اے ٹی ایف کےساتھ منسلک کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عزم پر کاربند ہے۔ یہ بھارت کی ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔