اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف شہری پر تشدد کے الزام پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی ترجمان اور ایم این اے کنول شوزب کے خلاف سیشن عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی جسےعدالت نے منظور کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ کنول شوزب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔