سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی سندھ سے امیدوار کون، ناموں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال

Published On 19 January,2021 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی سندھ سے امیدوار کے ناموں کی فہرست وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 6 نام پیش کیے۔

سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی سندھ سے امیدواروں میں حفیظ شیخ، حنید لاکھانی، محمود مولوی، اشرف قریشی، ثمر علی خان، سیف اللہ ابڑو شامل ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حفیظ شیخ، جنرل نشست پر حنید لاکھانی اور محمود مولوی فیورٹ ہیں۔ حفیظ شیخ لاڑکانہ، حنید لاکھانی کراچی، محمود مولوی شکارپور سے تعلق رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا

دوسری جانب تحریک انصاف سندھ نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہر ایم پی اے کو مختلف ووٹنگ پیٹرن دیں گے، منفرد طریقہ کار سے غلط ووٹنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جاسکے گی، یونیک ووٹنگ پیٹرن میں پولنگ ایجنٹ کا اہم کردار ہوگا، سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا جلد ڈمنوسٹریشن کریں گے۔
 

Advertisement