لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اب براہ راست کوریج کا یاد آیا، یہ شوق بھی پورا کر لیں۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتسابی عمل ایکسپوز ہو چکا ہے۔ احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے۔ چھ سال سے عمران خان سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے تھے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواست کاؤنٹر کرنے کیلئے ہے۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کیا کرتا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا شوق بھی پورا کر لیا جائے۔
لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دھرنا منصوبے کے تحت دیا گیا تھا جس کا مقصد نواز شریف حکومت کو گرانا تھا۔