اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ۔
فواد چودھری نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی پلان نہیں، استعفوں سے شروع والوں کی بس ہو گئی۔ اب بات عدم اعتماد کی گفتگو پر آ گئی۔ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔
اپوزیشن کے پاس نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئ تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائ کے لال کی جرآت ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021