پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈا، یورپین پارلیمنٹ نے ڈس انفولیب کا نوٹس لے لیا

Published On 26 January,2021 09:41 pm

برسلز: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈس انفولیب کے بارے میں یورپی یونین میں پہلی سماعت ہوئی۔ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ مداخلت، بشمول ڈس انفارمیشن (آئی این جی ای) نے یورپی پارلیمنٹ، برسلز میں ہندوستان سے شروع ہونے والی غیر منحرف سرگرمیوں اور ہتھکنڈوں پر سماعت کی۔

یورپی یونین کے ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزنڈر الفالیپی اور منیجنگ ڈائریکٹر گیری ماچاڈو نے ہندوستان کی ڈس انفارمیشن کمپین ، "انڈین کرانیکلز" سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا۔

ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ یورپی پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے سے آگاہ کیا گیا۔

 

Advertisement