سیالکوٹ : (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور میئر سیالکوٹ توحید اختر کی ہاوسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع کردیا گیا، پارک اور قبرستان کے لئے مختص جگہ پر مبینہ قبضہ کیا گیا تھا۔
آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے و دیگر اداروں کےافسران شریک ہیں، پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کو ناکہ لگا کر سیل کر دیا ہے۔ استغاثہ کےمطابق کروڑوں روپے مالیت کے پارک اور قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جس کیخلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ بھی درج کررکھا ہے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف، ان کی اہلیہ، بیٹا اورسابق میئر پارنٹرہیں۔