اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر وبائی مرض کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔ حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
I have tested positive for Covid-19 and self isolating at home. Requesting everyone for prayers. JazakAllah Khair.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 1, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد سیاسی شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ ان سیاستدانوں میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ودیگر شامل ہیں۔