اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے 17 جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ ای سی پی نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے 35 سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جس می انہوں نے بتایا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد 35 جماعتوں کو نوٹس جاری کیا، گزشتہ سماعت کے بعد 11 جماعتوں نے تفصیلات جمع کرا دی تھیں، 24 جماعتوں کو دوبارہ نوٹس جاری کیا، مزید 6 جماعتوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں، ایک جماعت نے تفصیلات جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا۔