خیبرپختونخوا: صوبہ میں سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے پورے نہ ہوسکے

Published On 03 February,2021 10:22 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے صوبہ میں تعلیم عام کرنے اور سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے پورے نہ ہوسکے، پشاور میں 8 سو سے زائد سکول آج بھی صاف پانی سمیت بنیا دی سہولیات سے محروم ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت سکولوں کے ساتھ انصاف نہ کرسکی۔ پشاور اور گرد ونواح کے سکول جدید دور میں بھی صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے رپورٹ پیش کر دی۔

آئی ایم یو کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے 868 سرکاری سکولوں میں حفظان صحت سے متعلق مسائل اور خستہ حال ہیں۔ سکولوں میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بعض سکولوں کی بیرونی حالت زار کے خستہ حال ہونے کے مسائل بھی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کے فقدان کو ختم کیا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سکولوں کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کو رواں مالی سال میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی، جو محکمہ تعمیرات کی مدد سے مکمل کیا جائیگا۔
 

Advertisement