سینیٹ انتخابات میں مطلوبہ سیٹوں سے زیادہ نشستیں لیں گے: فردوس عاشق اعوان

Published On 02 February,2021 01:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو 31 جنوری تک گھربھیجنے کی ڈیڈلائن دی تھی، تاریخ آئی اور گزر گئی۔ سینیٹ انتخابات میں مطلوبہ سیٹوں سے زیادہ نشستیں لیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، احساس پروگرام کےتحت عوام کوسہولت دے رہے ہیں، ہمارا اصل مقابلہ غربت،بیروزگاری اورمہنگائی سےہے، ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پرعمل کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چارٹر آف ہیومن رائٹس قرآن پاک میں موجود ہے، حضرت محمد ﷺ نے دنیا میں انسانی حقوق متعارف کرائے۔ سوشل ورکر مذہب، رنگ، نسل، صنف نہیں دیکھتا،ذاتی مفاد کے تحفظ کی بجائے قومی کاز کا سوچنا چاہییے، پڑھی لکھی خواتین کو معاشرتی ترقی کے لئے آگے آنا ہو گا، معاشی طور پر آزاد نہ ہوں تو جسمانی آزادی کا کوئی معنی نہیں۔
 

Advertisement