جعلی راجکماری، سندھ کا شہزادہ اورمولانا پرانی تنخواہ پر واپس آگئے: فردوس عاشق

Published On 29 January,2021 01:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر محاذ پر شکست کے بعداب اپنے زخم چاٹ رہی ہے، جعلی راجکماری،سندھ کا شہزادہ اورمولانا پرانی تنخواہ پر واپس آگئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کا کہنا ہے کہ کنیزوں کی آہ و بکا بتارہی ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ چکی، انکا رونا دھونا کسی کام نہیں آئے گا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا ڈھونگ ان کے گلے پڑ گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آپ کو مزید سرپرائز ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اڑھائی برس میں وہ کام کیے جو چورٹولہ30برس میں نہ کرسکا۔
 

Advertisement