اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے مجرمون کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پیش کئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 759 جبکہ عمر قید کی مجرموں کی تعداد 14 ہزار 318 ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 15 اور عمر قید کے سزا یافتہ مجرموں کی تعداد 7 ہزار 916 ہے۔
سندھ میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 527 جبکہ عمر قید کے سزا یافتہ مجرموں کی تعداد 3 ہزار پانچ سو 36 ہے۔ بلوچستان میں سزائے موت کے 48 اور عمر قید کے 430 مجرمان ہیں۔
وزیر داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں سزائے موت کے مجرموں کی تعداد 169 جبکہ عمر قید کے مجرموں کی تعداد 1 ہزار 677 ہے۔