اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے، کامیابی کشمیریوں کا مقدرہے، بھارتی جبر کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور انکی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بین الاقوامی میڈیاپرمسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سےاجاگرہوا، بے انتہا مظالم کے باوجود کشمیریوں کےحوصلےپست نہیں ہوئے۔ہم سب کی منزل ایک ہے،منزل کےحصول تک جدوجہدجاری رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ دنیامیں کشمیریوں کی آوازپہنچانےکیلئےمقبوضہ کشمیرمیں بھارت نےمیڈیاپرپابندی عائدکردی ہے،مسئلہ کشمیراجاگرکرکےکشمیریوں کی تحریک آزادی کوتقویت دی جاسکتی ہے۔اٹھارہ ماہ سےمقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ کیاہواہے، کشمیریوں کی قیادت آج بھی پابندسلاسل ہے،ان سے ملاقاتوں پرپابندی ہے ۔ مذہبی آزادی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کشمیریوں سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیر کی عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔