لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشستوں پر مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر بھی مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے پنجاب سے 11 نشستوں کے لئے اب تک 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔ ان میں (ن) لیگ کے 5، پی ٹی آئی کے 8، پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے ایک، ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر زرقا سہروردی، محمد خان مدنی، عمر سرفراز چیمہ، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللہ خان نیازی، اعجاز چودھری اور ظہیر عباس کھوکر نے بھی کاغذات نامزدگی منظوری کا مرحلہ طے کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کے زاہد حامد، اعظم نذیر تارڑ، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی اور سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔