سندھ میں ایم کیو ایم ممبران کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امین الحق

Published On 24 February,2021 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ممبران کو دھمکانے اور خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ٹٰی آئی ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم نے میرٹ پر فیصلہ کیا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اگر مل کر الیکشن لڑا تو سندھ میں گیارہ سے پانچ سیٹیں نکال سکتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔

امین الحق نے کہا کہ پیسے اور زور زبردستی کو ختم کرنے کیلئے ایم کیو ایم اوپن بیلٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا گیا ہے، اس بارے میں خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو بتایا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کھلے ذہن کی ہے لیکن جب قائم علی شاہ سے مراد علی شاہ تک دیکھتے ہیں تو انتہائی محدود ذہن کے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے اپوزیشن لیڈر پر دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

 

Advertisement