اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے این اے 75 میں ری پولنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔
اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ معاون خصوصی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
ادھر شبلی فراز نے کہا ہے کہنواز لیگ نے تو صرف 20 پولنگ سٹیشنز پر
دوبارہ انتخاب کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اس مائنڈسیٹ کو شکست ہوئی جو حق میں آنے والے فیصلے کو ٹھیک اور خلاف آنے والے کو غلط مانتے ہیں۔