وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے بڑا فیصلہ، قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب

Published On 04 March,2021 02:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کو شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے ، تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں گے۔

چیف وہیپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا، تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
‏وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا، قانونی ٹیم سے اعتماد کے ووٹ معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
 

Advertisement