ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کی نامزدگی،اتحادیوں نے وزیراعظم کو اختیار دیدیا

Published On 10 March,2021 06:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم عمران خان کو امیدوار کی نامزدگی کا اختیار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما بعض مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کی قیادت سے ٹیلی فون پر مشاورت کی۔ اتحادیوں نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا عزم کیا۔

اتحادیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ڈپٹی چیئرمین کے لئے جس کو بھی نامزد کریں گے، فیصلہ قبول ہوگا۔ وزیراعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دیدیا ہے۔
 

Advertisement