حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

Published On 09 March,2021 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ کے لیے ڈپٹی چئیرمین کے امیدوار کے نام کا اعلان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت سیاسی امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ این اے 249 کے امیدوار کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے معاملہ پر بھی حکومتی رہنماوں اور قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فرخ حبیب، ملائکہ بخاری، کنول شوزب اور بیرسٹر علی ظفر شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو قانونی نکات اور الیکشن کمیشن کی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Advertisement