الیکشن کمیشن نہیں، اب عمران خان کے استعفے کا وقت ہے: قمر زمان کائرہ

Published On 15 March,2021 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن کا نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا وقت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے نام تھے۔ ہمارے 7 ووٹوں کو کینسل کیا گیا۔ نام پر مہر لگانے سے کیا ووٹ کینسل ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونا دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکا ہے۔ ہم انصاف کے حصول کیلئے عدالت سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کریں گے۔ جعلی انقلاب لانے والے ایکسپوز ہو گئے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزرا نے اپنی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور اس کے تمام ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری کی وجہ سے ہمارا اس پر اعتماد نہیں رہا۔ اس لئے الیکشن کمیشن کے سارے ممبران کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
 

Advertisement