کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Published On 17 March,2021 08:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح آج پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

کویتی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت وتجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی بات چیت کے علاوہ کویتی وزیر خارجہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جومشترکہ مذہب و اقدا ر کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔

پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کویت کے مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کویت کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

کویتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کیلئے مثبت اقدامات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
 

Advertisement