اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی اور انتخابی اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی غرض سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانا حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
چودھری فواد حسین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے سینیٹ کے انتخابات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب انہیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے آنا چاہیے۔