کراچی: (دنیا نیوز) ناصر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی پھوٹ نہیں، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے نااہل حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جائے۔
کراچی میں محکمہ اطلاعات کے افسران کیلئے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی تجاویز پر پی ڈی ایم نے کامیابیاں حاصل کیں، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ نا اہل حکومت کو آئینی طریقے ہٹائیں، وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم کے خلاف اصل عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی، این اے 249 میں متفقہ امیدوار آئے گا اور پی ڈی ایم کا امیدوار جیتے گا۔