نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری، مختلف انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان

Published On 24 March,2021 02:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں بدعنوانی کی مختلف انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدرات میں جاری ہے، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بدعنوانی کے مختلف انویسٹیگیشن اور انکوائری کی منظوری کا امکان ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ چیئرمین نیب نے کہا نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب کسی دباؤ، دھمکی اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔ احتساب بیورو پر بلاجواز تنقید کرنیوالے اپنا وقت احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔
 

Advertisement