لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے با آسانی باردانہ حاصل کرسکیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کر دی گئی، اس سال پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 3.5 کی بجائے 5 ملین میٹرک ٹن رکھا ہے، باردانہ کے 500 بیگز کیلئے سینٹر انچارج جبکہ 1000 سے زائد بیگز کیلئے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی، گزشتہ حکومتوں میں کسان کو اس کی فصل کا معاوضہ بر وقت ادا نہ کیا جاتا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں خریدی گئی زرعی اجناس کا معاوضہ تحریک انصاف حکومت نے دلوایا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ اسی وقت نقد ادا کیا جائے گا۔