اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسپیکر قومی سمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان سکیورٹی وجوہات کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی ہونے کا معاملہ، اسپیکراسد قیصرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابل ائیرپورٹ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیاگیا ہے جس کے سبب پاکستانی وفد کا دورہ ملتوی کرنا پڑا، وفد کی افغانستان میں 3 روزہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور وزیرخارجہ محمد حنیف سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں افغان پارلیمانی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران اسپیکر افغان اسمبلی میر رحمان رحمانی نے صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ پاکستانی ہم منصب اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔