راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کورزکمانڈر کانفرنس نے حق خود ارادیت کیلئے جاری جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت 240 ویں کور کمانڈرز کانفرنس، جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
شرکا نے عالمی، علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔ فورم نے حالیہ مشقوں کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
فورم نے ڈی جی ایس ایم او کے مابین مشرقی سرحد ایل او سی پر سیز فائر پر اتفاق اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ فورم نے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔
شرکا نے افغان امن عمل اور جاری کوششوں میں مثبت پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
فورم کو دوست ممالک کے ساتھ ملٹری انگیجمنٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔فورم نے اندرونی سلامتی کی صورتحال بشمول کوویڈ 19 کی جاری تیسری لہر کا جائزہ لیا اور اس وبا پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔
CCC chaired by #COAS held at GHQ today. The participants undertook a comprehensive review of global, regional & domestic security environment. Forum expressed confidence in operational preparedness of the Army displayed during recently held formation exercises. Forum held (1/5) pic.twitter.com/ULY1zxqGpw
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 8, 2021