کورونا وائرس سے 29 فیصد مریضوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم

Published On 08 April,2021 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے عالمی وبا کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 29 فیصد مریضوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں، اللہ نہ کرے حالات زیادہ خراب ہو۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہسپتالوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے اگر لاک ڈاؤن نہیں کیا تو لوگوں کو خود ہی احتیاط کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اب تک 35 فیصد جبکہ پاکستان میں صرف ایک فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگی ہے۔ شہری ماسک نہیں پہن رہے، صورتحال خطرناک ہے۔
 

Advertisement