لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں منشیات فروش، قبضہ مافیا کا مقابلہ عوامی خدمت و ترقی سے ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے باشعور عوام 19 فروری کو تحریک انصاف کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ پر پہرہ دینگے، تحریک انصاف آج ڈسکہ سے جرائم پیشہ لیگ کا پتہ صاف کرے گے، ڈسکہ ضمنی الیکشن کیلئے حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کو تمام تر معاونت فراہم کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے الیکشن کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں، امید ہے اپوزیشن گذشتہ الیکشن کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں اور شرپسندی سے باز رہے گی، الیکشن کمیشن سے غیر جانبدار رویے کی توقع ہے، تحریک انصاف نشست جیت کر ڈسکہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔