اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری ہے، ہار کو چھپانے کیلئے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے گئے، یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے ن لیگ ہارنے جا رہی ہے۔
دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں، ن لیگ ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے، نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا، پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ ن لیگ کی پالیسیاں ہیں۔