حکومت پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے: فردوس عاشق

Published On 12 April,2021 09:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنی اولاد کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل جھونک دئیے، حکومت اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے غریب و نادار شہریوں کا سہارا بنتے ہوئے  کوئی بھوکا نہ سوئے  پروگرام کا آغاز کر دیا، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے روزانہ ہزاروں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جائینگے، رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔