یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینٹ الیکشن کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینٹ الیکشن کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے میرٹ پر دلائل نہیں سنے، پریذائیڈنگ افسر نے پارلیمان کے کارروائی ضابطے کے تحت نہیں چلائی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد صادق سنجرانی سمیت دیگر فریقین سے 27 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔