لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے بھی پالیسی بنائی جائے گی۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات پر سیاحوں کیلئے ہوٹلز سمیت دیگر سہولتیں اولین تر جیح ہے، ملک میں سیاحت کے فروغ سے سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں، پنجاب میں مسیحوں، سکھوں سمیت تمام مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، زیارت مقدس مریم میں 1.2 ملین لوگ مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں۔