سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن بیس فیصد تک محدود کردیا

Published On 02 May,2021 03:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی پروازوں کی تعداد محدود کر نے کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی۔ مجموعی طور پر فلائٹ آپریشن بیس فیصد تک محدود کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد شمارکے مطابق قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چھپن سے کم کرکے گیارہ پروازیں کردی گئیں۔ گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد پینتیس میں سے کم کرکے آٹھ کردی گئیں۔ ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد اکیس میں سے کم کرکے تین کردی گئی۔ پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعدادچار سے کم کرکے ایک کردی گئی۔ اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بتیس سے کم کرکےچھ کردی گئی۔

مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن بیس فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعدادپانچ سو نوے سے کم کر کے ایک سو تٗیس کردی گئی ہے۔ یہ فلائٹ شیڈول 5 مئ سے 20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔
 

Advertisement