کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پاکستان بازار مدرسے میں استاد کے بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے، ملزم نے والدین کو رشوت کی پیشکش بھی کی، پولیس نے استاد محبوب عالم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی اورنگی ٹاون پاکستان بازار مدرسے میں استاد نے بچے پر تشدد کر ڈالا، تشدد کے باعث والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد محبوب عالم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے کو لکڑی سے مار پیٹ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مدرسے کے استاد نے بچے کی فیملی کو پولیس رپورٹ نہ کرانے پر 15 ہزار روپے رشوت دینے کا کہا تھا۔