کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے سندھ بلوچستان بارڈر عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کر کے نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
سامان میں پان کتھا، چھالیہ، گٹکا، ٹائرز، سگریٹ شامل ہیں۔ برآمد کردہ سامان قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔