مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق، ایک زخمی

Published On 08 May,2021 03:40 pm

مہمند: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ گمبتے میں بچے پانی کی بڑی ٹیںکی کے نیچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹینکی نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ریحان، 6 سالہ عماد اللہ، 8 سالہ فرمان اللہ، 8 سالہ نفیسہ، 6 سالہ وجیہہ، 4 سالہ مروہ اور 5 سالہ منیبہ شامل ہیں۔ زخمی اور میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement