پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

Published On 21 May,2021 05:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی جائے گی۔

اس عزم کا اظہار دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے خطوط کے تبادلے کے دوران کیا۔ اپنے خط میں چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار تذویراتی شراکت دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں بنیادی مفادات اورسنجیدہ نوعیت کے مسائل پرایک دوسرے کے ساتھ مضبوط سے کھڑے رہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملک اچھے اور برے وقت کے دوست ہیں۔ مشکلات کے باوجود دونوں ممالک نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے بھاری قربانیاں دی ہیں۔ پاک چین دوستی علاقے کے امن کی ضمانت ہے۔
 

Advertisement