ورکر کی کم ازکم اجرت 20 ہزار کر دی، لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا: عثمان بزدار

Published On 23 May,2021 12:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا، پنجاب میں ورکر کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی، تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سال میں ورکر کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے انڈسٹریل ورکرز کے لئے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، لاہور میں لیبر کے لئے 720 فلیٹس کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزاور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو سمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ محنت کے زیر اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا، کامسٹ ڈیفنس لاہور میں محکمہ لیبر کی اراضی پر کیمپس قائم کرے گا۔
 

Advertisement