خیبرپختونخوا کے ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت کا تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

Published On 26 May,2021 06:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کو بجٹ سے پہلے ہی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں بجٹ سے پہلے ہی 25 فیصد اضافے کی خوشخبری دے رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مزدور کی کم ازکم اجرت 17 سے بڑھا کر 21 ہزار کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کیلئےبڑی خبر،وزیراعلیٰ پنجاب نےتنخواہوں میں اضافےکی منظوری دیدی

دریں اثنا کچھ دن قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی قابل تحسین فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر گریڈ 1 سے 19 تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

پہلے سے سپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ آئندہ ماہ جون میں سپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازو ہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔