لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے 34 منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق ضلع شیرانی میں 67 کلومیٹر سڑک کیلئے 15 ملین، ضلع موسیٰ خیل میں بلیک ٹاپ روڈ کیلئے 7.693 ملین، ضلع سبی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 26.909 ملین، ضلع لورالائی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 12 ملین، ضلع قلعہ عبداﷲ روڈ کی تعمیر کیلئے 6.858 ملین، ضلع چاغی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.858 ملین، ضلع نصیرآباد میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.603 ملین، ضلع چاغی میں روڈ کی تعمیر کیلئے 9.975 ملین، ضلع قلات اور خاران کی روڈ کی تعمیر کیلئے 14.500 ملین، ضلع کوہلو کی روڈ کی تعمیر کیلئے 2.734 ملین،
وانگوہلز کی روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ملین، ضلع سوراب کی روڈ کی تعمیر کیلئے 2.215 ملین، لاکھڑا ٹو ماڑی کی روڈ کی تعمیر کیلئے 2.224 ملین، ضلع چاغی میں 6.658 ملین، ضلع نصیرآباد میں روڈ کی تعمیر کیلئے 4.434 ملین، صحبت پور ٹو کشمور کی روڈ کی تعمیر کیلئے 10.883 ملین، ضلع پشین میں روڈ کی تعمیر کیلئے 26.864 ملین، گوادر میں 113 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 46.409 ملین، ضلع ژوب کی روڈ کی تعمیر کیلئے 39.500 ملین، ضلع کوئٹہ کی روڈ کی تعمیر کیلئے 4.693 ملین، ضلع لسبیلا میں حب بائی پاس کیلئے 16.401 ملین، ضلع وشوک میں روڈ کی تعمیر کیلئے 3.861 ملین، ضلع لسبیلا میں روڈ کی تعمیر کیلئے 6.982 ملین،
گوادر میں نادرن بائی پاس کیلئے 76.970 ملین، زیارت میں سب روڈ کی تعمیر کیلئے 7.395 ملین، سائوتھ بلوچستان پیکج کے تحت ضلع کیچ کیلئے 7.395 ملین، ضلع زیارت میں 7.395 ملین، ضلع زیارت کی روڈ کی تعمیر کیلئے 6.250 ملین، ضلع ژوب میں روڈ کی تعمیر کیلئے 11.696 ملین، ضلع دکی کی روڈ کی تعمیر کیلئے 17.500 ملین، ژوب ٹو مہتر کے بلیک ٹاپ کیلئے 24.443 ملین، ضلع زیارت میں روڈ کی تعمیر 25.975 ملین، ضلع لورالائی میں دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 1.786 ملین اور ضلع زیارت میں مختلف سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کیلئے 39.218 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔