اسلام آباد: (دنیا نیوز) واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ پن بجلی گھروں سے آف پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائے گا۔
اتوار کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا سمیت واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
واپڈا بجلی گھروں سے پانی کے اخراج کے مطابق بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا سے نیشنل گرڈ کو آف پیک آورز میں 2 ہزار936 میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے۔
پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔