پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر کے نجی اور سرکاری سکول کھول دیئے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق گرم علاقوں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور نویں سے بارہویں جماعت تک سرکاری ونجی سکولز صبح 7 بجے سے 10 بجے تک کے اوقات کار میں کھولے جائیں گے۔
تاہم سرد علاقوں میں پرائمری مڈل اور ہائر سکینڈری سکول معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔
محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلعی ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو پرائمری اور مڈل سکولز بند کر دئیے گئے تھے۔