کراچی: ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ سیل کردی

Published On 17 June,2021 01:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ سیل کردی۔

 

ڈیفنس کی حدود میں واقع مخدوش بلڈنگ پر ڈی ایچ اے حکام کا ایکشن، عمارت گذشتہ سال مون سون کی طوفانی بارشوں کے سبب ایک جانب جھک گئی تھی۔ سرائیکی پلیہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں واقع بلڈنگ کو مکمل طور پر خالی کروادیا گیا۔ گراونڈ فلور پر کمرشل استعمال کی تمام دکانیں بھی خالی کروالی گئی ہیں۔ 4 منزلہ بلڈنگ میں مکین کرائے پر رہائش پذیر تھے۔

ڈی ایچ اے ذرائع کا کہنا ہے کے سی بی سی حکام کی جانب سے متاثرہ بلڈنگ کو مکمل یا جزوی طورپر گرانے کا فیصلہ کیا جائےگا۔ بلڈنگ سے مکینوں کے اخراج کے وقت ڈی ایچ اے، سی بی سی حکام جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔

 

Advertisement